ابنا: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس گروپ کے خلاف حملے، شام کی حکومت کی حمایت میں حزب اللہ کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت دہشت گردانہ حملوں سے مرعوب نہيں ہوگي اور شام کی حکومت کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گي۔ حزب اللہ لبنان نے یہ رد عمل، القاعدہ سے وابستہ داعش نامی دہشت گرد گروہ کے توسط سے جنوبی بیروت کے دھماکے کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد، ظاہر کیا ہے ۔ اس دہشت گردانہ کاروائی میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169